17 فروری 2015 - 06:39
امریکہ میں فائرنگ کےواقعات میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک

امریکہ میں فائرنگ کےواقعات میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک ہوگۓہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست میسی سیپی میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم ازکم تین افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

فائرنگ کا یہ واقعہ میسی سیپی کے شہر آئیوکا میں والمارٹ مال میں پیش آيا، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

اس حملے میں ایک پولیس افسر زخمی ہوا ہے۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ لاس ایجنلس شہر میں پیش آیا۔ اس واقعے میں ایک مرد اور ایک عورت ہلاک ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے جمعے کو ریاست کیلی فورنیا میں بھی فائرنگ کے ایک واقعےمیں ایک دس سالہ لڑکی ہلاک اور اس کی آٹھ سالہ بہن زخمی ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سالانہ سیکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں.

.......

/169